پی ٹی آئی کے سابقین نئی جماعت بنانے پر تل گئے
لاہور :پی ٹی آئی کے سابق راہنماؤں جہانگیر ترین اور علیم خان نے نئی سیاسی جماعت بنانے کے لئے مشاورت مکمل کر لی۔
علیم خان نے جہانگیر ترین اور ان کے ساتھیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، ظہرانے میں تحریک انصاف کے سابق اور موجودہ راہنماؤں نے شرکت کی
ذرائع کے مطابق ملاقات میں نئی سیاسی پارٹی بنانے سے متعلق جہانگیر ترین کی علیم خان سے مشاورت ہوئی۔ اس موقع پر شرکاء نے تجویز دی کہ ہمیں نئی سیاسی پارٹی بنانی چاہیے اور اس کے لئے رابطے بڑھانے چاہئیں ۔