عمران خان کئ گھنٹے کے انتظار کے بعد اسلام آباد سے لاہور روانہ
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کئی گھنٹے انتظار کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے زمان پارک لاہور کے لیے روانہ ہو ئے۔
سابق وزیر اعظم کو ججز گیٹ سے روانہ کیا گیا، عمران خان کی روانگی کے لئے مرسیڈیز گاڑی اسلام ہائیکورٹ پہنچائی گئی اور انہیں عقبی گیٹ سے روانہ کیا گیا، گزشتہ روز بھی اسی گاڑی میں سپریم کورٹ لایا گیا تھا
عمران خان کی روانگی سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی تھی، سابق وزیر اعظم اسلام آباد پولیس کی سکیورٹی میں عدالت سے روانہ ہوئے۔ قبل ازیں ان سے آئ جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی سیکیورٹی نے ملاقات کی اور انہیں سیکیورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا
عمران خان کا قافلہ موٹروے پر زمان پارک لاہور کی طرف رواں دواں تھا اور دوسری طرف ان کے استقبال کے لیے کارکنان زمان پارک میں بڑی تعداد میں پہنچ گئے ۔