پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

0

اسلام آباد : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے سپریم کورٹ کے رویے کے خلاف پیر کو دھرنے اور احتجاج کا اعلان کردیا ہے

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ سپریم کورٹ مدر آف لاء ہے، مدر ان لاء نہیں ہے، عدالت عظمیٰ کے سامنے پیر کو بڑا دھرنا دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے رویے کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ پیر کو اسلام آباد کی طرف روانہ ہو۔

پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ عدالت دہشت گردی اور مجرم کو تحفظ دے رہی ہے، سپریم کورٹ نے غبن کو تحفظ دیا، غبن اور غبن کرنے والے کی حوصلہ افزائی کی

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہاں تک کہا گیا کہ کسی مقدمے کا اگر انہیں علم نہ ہو تب بھی انہیں گرفتار نہ کیا جائے،اندازہ لگائیں عدلیہ کس طرح آئین اور قانون سے ماورا فیصلے دے رہی ہے ،آج عمران خان کو وی وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہا ہے، ریاست کے محافظ اداروں کی آج توہین کی جارہی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم تین دو کا فیصلہ قبول کرنے کے لیے تیار نہیں، ہمارے نزدیک تین چار کا فیصلہ متفقہ فیصلہ ہےا
نہوں نے کہا کہ ڈنڈے سے بات کروں گے ڈنڈے سے جواب دیں گے، مکے سے بات کروں گے مکے سے جواب دیں گے، پتھر سے بات کروں گے، پتھر سے جواب دیں گےاور ایسا جواب دیں گے چھٹی کا دودھ یاد آجائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.