مولانا عبدالشکور کی سیٹ پرضمنی انتخاب کیوں نہیں ہو گا؟
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 میں ضمنی انتخاب نہیں ہو گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے منگل کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ نشست 15اپریل کو مفتی عبدالشکور کی وفات سےخالی ہوئی تھی تاہم قومی اسمبلی کی میعاد 90 روز سے کم رہ جانے کی بنا پر اس حلقہ میں ضمنی انتخاب نہیں ہوگا۔