میڈرڈ اوپن،کارلوس الکاراس نے مسلسل دوسری بار ایونٹ جیت لیا

0

میڈرڈ : سپین کے نامور ٹینس سٹار عالمی نمبر دو اور دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراس نےمیڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے مسلسل دوسری مرتبہ ٹورنامنٹ جیت لیا
20 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراس نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جرمن حریف کھلاڑی جان لینارڈ سٹروف کو شکست دی ۔کارلوس الکاراز کی یہ رواں سیزن میں اے ٹی پی ٹور پر چوتھی اور مجموی طور پر 10ویں ٹرافی ہے۔سپین میں میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے
سپین کے نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر دو اور دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراس نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن حریف کھلاڑی جان لینارڈ سٹروف کے خلاف زبردست مقابلہ کیا اور حریف کھلاڑی کو 4-6 ،6-3 اور 3-6 سے شکست دے کر نہ صرف ٹائٹل کا بھرپور دفاع کیا بلکہ مسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ کارلوس الکاراز ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کے بعد میڈرڈ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے والے دوسرے ہسپانوی کھلاڑی ہیں
رافیل نڈال نے 2013 اور 2014 میں مسلسل دو مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔کارلوس الکاراز کے پاس رواں سال سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ سے مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن چھیننے کا بہترین موقع ہے اور وہ آئندہ ہفتے صرف روم میں اچھا کھیل کر اور فتوحات حاصل کر کے اپنے مقصد کو پا سکتے ہیں
میڈرڈ میں کارلوس الکاراس کی جیت کا مطلب ہے کہ انہوں نے گزشتہ ماہ اپریل میں بارسلونا اوپن جیت کر، بیک ٹو بیک ٹورنامنٹ جیتا ہےجس کی وجہ سے ان کو 28 مئی سے شروع ہونے والے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.