رسم تاج پوشی،شاہ چارلس دنیا بھر میں مرکز نگاہ ہوں گے

0
  • لندن : پوری دنیا کی نظریں برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب پر لگ گئیں، شاہ چارلس  مرکز نگاہ ہوں گے
    ملکہ الزبتھ ستمبر 2022 کو وفات پائی تھی مگر شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب کئی ماہ بعد ہو رہی ہے۔ ملکہ الزبتھ کی تاج پوشی بھی ان کے والد کے انتقال کے 16 ماہ بعد ہوئی تھی
    تاج پوشی کی تقریب ویسٹ منسٹر ایبے چرج میں ہو گی۔ بنیادی طورپر ی ایک مذہبی رسم جو چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ بھی ہیں
    شاہ چارلس کی تاج پوشی میں مہمانوں کی تعداد ایک تہائی کم کر دی گئی اور تقریب کا وقت بھی مختصر کر دیا گیا ہے۔ تاج پوشی کی تقریب میں بادشاہ روایتی لباس زیب تن کرتے ہیں لیکن اطلاعات ہیں کہ شاہ چارلس اس روایت سے ہٹ کر فوجی لباس زیب تن کریں گے کیونکہ وہ کئی برس تک برطانوی ایئرفورس میں مارشل کے عہدے پر فرائم انجام دے چکے ہیں۔تاج پوشی پر پاکستانی روپے 35 ارب خر چ ہو ں گے
    تقریب میں دو ہزار افراد کو مدعو کیاگیا جن میں جاپان کا شاہی خاندان، ڈنمارک کا شاہی خاندان، سویڈن کا شاہی خاندان، مناکو کے شہزادہ البرٹ دوم، سپین کے بادشاہ اور ملکہ، بیلجیم کا شاہی جوڑا، نیدرلینڈز کا شاہی جوڑا، ناروے کا شاہی جوڑا شامل ہیں
    اردن، برونائی، اومان کے حکمران متعدد ممالک کے وزرائے اعظم اور صدور بھی تقریب میں شرکت کریں گے جن میں وزیرِ اعظم شہباز شریف بھی شامل ہیں تاج پوشی کی تقریب دنیا بھر میں ٹیلی وژن کے ذریعے براہ راست دکھائی جائےگی۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.