پارہ چنار ،امتحانی ڈیوٹی دینے والے 7 اساتزہ قتل

0

پارہ چنار : پارہ چنار کے ایک سکول میں 7 اساتذہ کو قتل کردیاگیا ہے
فائرنگ کا المناک واقعہ اپر کرم کے ایک ہائی سکول میں پیش آیا، فائرنگ کا نشانہ بنائے گئے تمام ٹیچر امتحانی ڈیوٹی ہر تھے۔ اس سے قبل آج ہی پارہ چنار میں چلتی گاڑی پر فائرنگ کرکے بھی ایک ٹیچر کوقتل کیا گیا تھا۔
جاں بحق ٹیچرز کی لاشیں پارہ چنار اسپتال منتقل کردی گئی ،جاں بحق اساتذہ گورنمنٹ ہائی اسکول تری منگل میں میٹرک امتحانی ڈیوٹی پر تعینات تھے
جاں بحق ہونے والوں میں میر حسین ، جواد حسین ، نوید حسین ، جواد علی ، محمد حسین اور علی حسین شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اساتذہ کا قتل پرانی دشمنی کی بنیاد پر کیا گیاہے۔

،

Leave A Reply

Your email address will not be published.