پاکستان بارکونسل اور سپریم کورٹ بار میں ٹھن گئی
اسلام آباد : پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے درمیان ٹھن گئی ہے اور جنگ عروج پر پہنچ گئی
پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کی طرف سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری مقتدر اختر شبیر اور ایڈیشنل سیکرٹری ملک شکیل اعوان کو مبینہ طور پر توہین آمیز خط تحریر کرنے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ڈی سیٹ کئے جانے کے بعد سیکرٹری سپریم کورٹ بار نے پاکستان بار کونسل کے 10 ممبران کی سپریم کورٹ بار کی رکنیت معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جن میں حسن رضا پاشا، امجد شاہ، ریاضت علی سحر،طارق آفریدی، مسعود چشتی، احسن بھون اور قلب حسن شاہ وغیرہ شامل ہیں
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے دونوں متاثرہ عہدیداروں نے پاکستان بارکونسل کے اقدام کو سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کر دیاہے اور دس ارکان سپریم کورٹ بارکی رکنیت معطل کرنے کا معاملہ حتمی فیصلے کے لئے جنرل باڈی کو بھجوا دیا ہے
واضح رہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی منتخب باڈی کی اکثریت کی ہمدردیاں پاکستان تحریک انصاف جبکہ پاکستان بار کونسل کی اکثریت کی ہمدردیاں مسلم لیگ (ن ) کی اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں۔