اوپن یونیورسٹی،نئے داخلوں کی تاریخ میں توسیع

0

اسلام آباد : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے طلبہ کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر غور کرتے ہوئے اور شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر کی سفارشات پر سمسٹر بہار 2023ء کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 18مئی تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ، سید ضیاء الحسنین نقوی نے داخلے کے خواہشمند نئے طلبہ کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کی ہے۔دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے ایسوسی ایٹ ڈگری(بی اے/بی کام)، بی ایس، بی ایڈ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگراموں میں پہلے سے داخل(جاری طلبہ)11مئی تک بغیر لیٹ فیس چارجز کے انرولمنٹ کرسکتے ہیں۔یہاں یہ بات کرنا ضروری ہے کہ 11مئی تک انرولمنٹ نہ کرنے کی صورت میں جاری طلبہ 12مئی سے 25مئی تک لیٹ فیس چارجز کے انرولمنٹ کرسکیں گے۔تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر دستیاب ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.