چوہدری سالک حسین کا پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت

0

اسلام آباد : وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے 6 جوان مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے قربان ہو گئے ہیں، دہشت گردوں کے خاتمہ کے لئے افواجِ پاکستان کی بےمثال قربانیاں رنگ لائیں گی اور ایک دن انشاء للہ ہمارا وطن امن کا گہوارا ہو گا۔ انہوں نے شہدا ء کیلئے بلندی درجات کی دعا کی اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.