چوہدری وجاہت کی درخواست خارج ، چوہدری شجاعت حسین ہی مسلم لیگ ق کے صدر ہوں گے

0

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ق) پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ سنا دیا،چوہدری شجاعت ہی مسلم لیگ (ق)کے صدر ہوں گے
جمعرات کو الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ (ق )کے آئین میں ترمیم کی چوہدری وجاہت کی درخواست خارج کر دی۔فیصلے کے مطابق چوہدری شجاعت ہی ق لیگ کے صدر ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کے آئین میں ترمیم کالعدم قرار دیدی۔فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کے دوران آئینی ترمیم خلاف قانون ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے لیگ(ق )پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ 22 مارچ کو محفوظ کیا تھا 

Leave A Reply

Your email address will not be published.