چوہدری پرویز الٰہی کی دو مقدمات میں ضمانت منظور

0

لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی انسداد دہشت گردی اور اینٹی کرپشن کے مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے
پرویز الہٰی کے وکیل کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت ہائی کورٹ سے منظور ہوئی ہے لیکن روزانہ کی بنیاد پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں

عدالت نے پرویز الہٰی کی حفاظتی ضمانت 15 مئی تک منظور کرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالت سےرجوع کرنےکی ہدایت کردی

لاہور ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں بھی پرویز الہٰی کی 2 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی

Leave A Reply

Your email address will not be published.