سیاست نے عدالتی کارروائی کو آلودہ کردیا ہے، چیف جسٹس سپریم کورٹ

0

اسلام آباد :چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہےکہ کسی جج کے خلاف ریفرنس اس کوکام کرنے سے نہیں روک سکتا،سیاست نے عدالتی کارروائی کو آلودہ کردیا ہے
سپریم کورٹ میں عدالتی اصلاحات سےمتعلق کیس سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ قانون سازی سے متعلق پارلیمنٹ کی کارروائی کے منٹس پیش کیے جائیں، ریاست کے تیسرے ستون یعنی عدلیہ کو اس قانون پرتحفظات ہیں

جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا جمہوریت آئین کا اہم جزو ہے، آزاد عدلیہ اور وفاق بھی آئین کے اہم جزو ہیں، دیکھنا ہے کہ کیا عدلیہ کا جزو تبدیل ہوسکتا ہے؟ عدلیہ کی آزادی بنیادی حق ہے
چیف جسٹس نے کہا کہ کسی بھی جج کے خلاف ریفرنس آنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، جب تک ریفرنس سماعت کے لیے مقررنہ ہواس کی کوئی اہمیت نہیں، کسی جج کے خلاف ریفرنس اس کوکام کرنے سے نہیں روک سکتا، سپریم جوڈیشل کونسل کی رائے آنے تک جج کوکام کرنے سے نہیں روکا جاسکتا، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس میں بھی عدالت نے یہی فیصلہ دیا تھا،ججز کے خلاف شکایات آتی رہتی ہیں، مجھ سمیت سپریم کورٹ کے اکثرججزکے خلاف شکایات آتی رہتی ہیں، سیاست نے عدالتی کارروائی کو آلودہ کردیا ہے، سیاسی لوگ انصاف نہیں من پسند فیصلے چاہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.