ارکان قومی اسمبلی اسلام آباد سے باہر نہ جائیں ،چار دن اہم

0

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آج قومی اسمبلی کے ارکان کے اعزاز میں میں ظہرانہ دیں گے
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تمام اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ اگلے چار دن انتہائی اہم ہیں اس لیے ارکان قومی اسمبلی اسلام آباد میں ہی موجود رہیں
وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے سے ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں کل بدھ کی شام سات بجے عشائیہ دیا جانا تھا لیکن بعد میں یہ عشائیہ ملتوی کر دیا گیا،سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث عشائیہ ملتوی کیا گیا وزیراعظم آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے بجے ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے
ذرائع کے مطابق یہ اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ وزیراعظم آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں اعتماد کا ووٹ بھی حاصل کریں اتحادیوں نے سپریم کورٹ میں بھی اپنا موقف بھرپور طریقے سے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.