مکہ مکرمہ: حج 2026 کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 471 پروازوں سے 1 لاکھ 18 ہزار سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں
عازمین حج کو منی منتقل کرنے کا آپریشن 7 ذی الحجہ کو نماز مغرب کے بعد شروع کیا جائے گا
جدید بسوں کے ذریعے عازمین کو سیٹ ٹو سیٹ منیٰ پہنچایا جائے گا
عازمین حج کو منی پہنچانے کا عمل 8 ذی الحجہ دن 10 بجے تک مکمل جائے گا
ترجمان کا کہنا تھا کہ حج کے دوران شدید گرمی کا امکان ہے،عازمین حج مشاعر میں قیام کے دوران طبی ماہرین کے مشوروں پر عمل کریں،ہر 188 حجاج کے گروپ پر ایک نگران ‘ناظم’ مقرر کر دیا گیا۔
ناظم عازمینِ حج کے گروپ کے ساتھ رہیں گے،منیٰ کے خیموں میں پاکستانی ذائقے کے مطابق 3 وقت تازہ کھانا ملے گا،9 ذوالحجہ کو ظہر سے پہلے تمام عازمین کو بسوں اور مشاعر ٹرین کے ذریعے میدانِ عرفات پہنچایا جائے گا،9 ذی الحج کو حجاج کرام خطبہ حج کے بعد ظہر، عصر کی نمازیں اپنے خیموں میں ادا کریں گے۔
حجاج کرام سورج غروب ہونے تک دعاؤں، تسبیحات اور مناجات میں مشغول رہیں گے
وقوف عرفات کے بعد مغرب کی نماز پڑھے بغیر بسوں اور مشاعر ٹرین کے ذریعے مزدلفہ پہنچیں گے،مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کریں گے، رمی کے لیے 70 کنکریاں چنیں کریں گے،10 ذوالحجہ کی صبح وقوف مزدلفہ کے بعد حجاج کرام بڑے شیطان کی رمی کریں گے۔
سرکاری عازمین حج کی قربانی دن ڈیڑھ تا شام 6 بجے تک مکمل کی جائے گی،قربانی کے بعد حجاج کرام حلق یا قصر کرتے ہی احرام سے باہر آئیں گے،10 تا 12 ذی الحجہ کے درمیان کسی بھی وقت حج کا تیسرا فرض طواف زیارت اور واجب سعی کریں گے ۔
11 اور 12 ذی الحجہ کو منی میں تینوں شیطانوں کی رمی کریں گے اور اپنی رہائش گاہوں میں واپس جائیں گے،وطن واپسی سے پہلے طواف وداع کریں گے۔