ایرانی وفد اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ

0

تہران: پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اہم “اسلام آباد مذاکرات” کے اختتام پر اسلامی جمہوریہ ایران کا اعلیٰ سطحی وفد وطن واپس روانہ ہوگیا۔


وفد کی روانگی کے موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وفد کو پرتپاک انداز میں الوداع کیا۔


ایرانی وفد کی قیادت مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے تھے، جبکہ وفد میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شامل تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.