شاہ محمد والی سواں پل میل چوک تراپ تا سی پیک انٹرچینج کارپٹ روڈ منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب
تراپ (شوکت علی ملک سے)شاہ محمد والی پل میل چوک تراپ سے سی پیک انٹرچینج ساڑھے 6 کلومیٹر کارپٹ روڈ کے اہم ترقیاتی منصوبے کے سنگ بنیاد کی پروقار تقریب کا انعقاد ملک جاوید کشلال کی جانب سے کیا گیا،۔

سنگ بنیاد پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول پنجاب رکن صوبائی اسمبلی ملک شہریار اعوان نے رکھا، اس موقع پر علاقے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک عبدالرؤف اعوان نے عمائدین علاقہ کیساتھ پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ملک شہریار اعوان کا پرتپاک استقبال کیا۔

تقریب میں علاقہ بھر کے معززین، سیاسی و سماجی نمایاں شخصیات جن میں ملک وقار نجب خان، ملک بلال ٹمن، سیکرٹری ملک ساجد کوٹ شمس، ملک انوار شاہ محمد والی، ملک منیر شاہ محمد والی، ملک ولائیت جبی شاہ دلاور، ملک اویس عارف، ملک سلیم انجرہ، ملک اکبر خان تراپ، ملک شیر دست تراپ، ملک احمد شاہ محمد والی، ملک اخلاق ڈھرنال، حاجی محمد یوسف کوٹ شمس، ملک شبیر کوٹ شیرا، ساجد حسین شاہ، ملک پرویز، ملک علی ملتان خورد، ملک عمر نورال، ملک شکیل کھٹوئی ٹمن، نمبردار ملک شیر بہادر دھولر، ملک اسد ڈھرنال، زاہد، عبداللہ لاڑیاں، امتیاز تراپ، محمکہ ہائی وے کے افسران ملک محمد مجتبیٰ و دیگر اور علاقے سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک شہریار اعوان نے اس منصوبے کو حلقے اور علاقے کی ترقی میں ایک سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ تقریباً ساڑھے چھ کلومیٹر طویل یہ سڑک نہ صرف تلہ گنگ، لاوہ، پچنند، کوٹ گلہ، ٹمن، ملتان خورد، جبی شاہ دلاور، شاہ محمد والی اور تراپ سمیت ملحقہ علاقوں کو آپس میں اب مزید بہتر انداز میں جوڑے گی بلکہ سی پیک روٹ تک رسائی کو بھی مزید آسان بنائے گی۔ اور اس منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی، سفر کا دورانیہ کم ہوگا اور عوام کو آمد و رفت میں سہولت میسر آئے گی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور حکومت پنجاب عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایسے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دے رہی ہے، جن سے براہِ راست عام آدمی کو فائدہ پہنچے اس سڑک کی تعمیر سے نہ صرف ٹرانسپورٹر حضرات کو آسانی ہوگی بلکہ مقامی معیشت کو بھی فروغ ملے گا اور تجارتی سرگرمیوں میں واضح اضافہ ہوگا۔
علاقہ مکینوں نے اس اہم منصوبے کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملک شہریار اعوان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اسی طرح دیگر ترقیاتی کام بھی جاری رہیں گے تاکہ علاقے کی محرومیاں دور ہو سکیں۔