اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال
اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں خطے اور عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم نے مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی کے لیے فوری طور پر سفارت کاری اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک-چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور ہمہ موسمی اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔