راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں فیصلہ سنا دیا
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں 47 اشتہاری ملزمان کے خلاف بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے ملزمان کو دس دس سال قید، 5 لاکھ روپے جرمانہ اور ان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا۔

عدالت کے فیصلے کے مطابق ملزمان نو مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی اور پرتشدد احتجاج میں ملوث پائے گئے۔ یہ افراد جی ایچ کیو گیٹ، حمزہ کیمپ، آرمی میوزیم اور سکستھ روڈ میٹرو اسٹیشن پر حملوں کے ذمہ دار بھی ہیں۔
ملزمان میں عمر ایوب، زرتاج گل، مراد سعید، شبلی فراز، حماد اظہر، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق، شہباز گل، ذولفی بخاری، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، رائے محمد مرتضیٰ، شوکت علی بھٹی، عثمان سعید بسرا، اعجاز خان جازی وغیرہ۔ شامل ہیں ۔فیصلہ جج امجد علی شاہ نے سنایا

مقدمے میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سمیت118 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
ٹرائل کے دوران 44 گواہان کے بیانات قلمبند ہوئے۔
47 اشتہاری ملزمان کے علیحدہ ٹرائل میں عدالت نے تمام شواہد کی روشنی میں فیصلہ دیا۔
عدالت نے اشتہاری ملزمان کو عدالت کے سامنے پیش نہ ہونے پر اسٹیٹ کونسل کے ذریعے چارج فریم کیا۔ پراسیکیوشن نے 19 گواہان کے بیانات عدالت میں ریکارڈ کرائے، جبکہ اسٹیٹ کونسل نے گواہان پر جرح کی۔
نو مئی جی ایچ کیو حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا تھا، اور عدالت نے تمام اشتہاری ملزمان کو سزا سناتے ہوئے انہیں قانونی طور پر جوابدہ قرار دیا۔