ایران کے نئے سپریم لیڈر کا عبوری اعلان
تہران: ایران میں سپریم لیڈر کے عہدے کے لیے عبوری تقرری کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق آیت اللہ علی رضا اعرافی کو مجلس خبرگان رہبری (88 رکنی کونسل) نے عبوری مدت کے لیے سپریم لیڈر منتخب کر لیا ہے۔
یہ فیصلہ سابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آیت اللہ علی رضا اعرافی اس سے قبل ایران کے دینی مدارس کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے اور انہیں مذہبی و تعلیمی حلقوں میں ایک باوقار اور بااثر شخصیت تصور کیا جاتا ہے۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ نئی قیادت کے لیے یہ عبوری دور ایران کی داخلی اور خارجی پالیسیوں کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہوگا۔ عوامی حلقوں میں انہیں ایک نیک سیرت، باہمت اور باوقار مذہبی رہنما کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔