پاکستان اور امریکہ کا تجارتی و اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ اور انسداد دہشت گردی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق
واشنگٹن: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے واشنگٹن میں ’’بورڈ آف پیس لیڈرز‘‘ کے اجلاس کے موقع پر امریکہ کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔

وزیرِ اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو بورڈ آف پیس کے کامیاب افتتاحی اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد کے لیے بورڈ آف پیس کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے اسٹریٹجک تعلقات، باہمی شراکت داری اور دوطرفہ تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے صدر ٹرمپ کی قیادت میں پاک۔امریکہ تعلقات کے مثبت تسلسل پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

دونوں جانب سے دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور سکیورٹی کے شعبے میں باہمی روابط بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ تیزی سے بدلتی عالمی صورتحال میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے ناگزیر