صدر علوی نے سپریم کورٹ بل دوبارہ دستخط کیے بغیر واپس بھیج دیا
اسلام آباد : صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023 ء دستخط کیےبغیر واپس بھیج دیاہے
ایک بیان میں صدر کا کہنا تھا کہ قانون سازی کی اہلیت اور بل کی درستگی کا معاملہ ملک کے اعلیٰ ترین عدالتی فورم کے سامنے زیر سماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ زیرسماعت ہونے کے احترام میں بل پر مزید کوئی کارروائی مناسب نہیں۔