پنجاب اور کے پی کے نگران حکومتیں ہٹانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

0

اسلام آباد : پنجاب اور خیبرپختونخوا کی نگران حکومتیں کو ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
سپریم کورٹ میں درخواست سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں نگران وزرائے اعلیٰ کو اختیارات کے استعمال سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں پنجاب اور کے پی میں امور چلانے کا طریقہ کار وضع کرنے کی بھی استدعا کی گئی۔

درخواست میں وفاق کو داخلہ، خزانہ اور قانون و انصاف کے سیکرٹریز کے ذریعے فریق بنایا گیا جبکہ درخواست میں صدر اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹریز، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نگران وزرائے اعلیٰ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.