وزیر اعظم 13 سے 15 فروری تک جرمنی کا دورہ کریں گے
اسلام آباد :وزیر اعظم شہباز شریف 13 سے 15 فروری تک جرمنی کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم میونخ سکیورٹی کا نفرنس میں شریک ہوں گے
وزیر اعظم سائیڈ لائن پر عالمی رہنماؤں سے لاقاتیں کریں گے ۔ دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور معاشی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیر اعظم رواں ماہ ویانا آسٹریا کا بھی دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے دوران تجارت معیشت پر گفتگو ہوگی۔