وزیراعظم کی اورکزئی اور خیبر میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف

0

اسلام آباد: وزیراعظم کی اورکزئی اور خیبر میں کامیاب انسدادِ دہشت گردی آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اورکزئی اور خیبر کے اضلاع میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، جرأت اور قربانیوں کو سراہا ہے۔

وزیراعظم نے آپریشنز کے دوران 24 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی مؤثر حکمتِ عملی اور بلند حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک بار پھر قوم کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی، کیونکہ پاکستان کا امن، سلامتی اور ترقی اولین ترجیح ہے۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں وہ خود اور پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے اس عہد کا بھی اظہار کیا کہ حکومت سیکیورٹی فورسز کو ہر سطح پر مکمل تعاون اور حمایت فراہم کرتی رہے گی تاکہ ملک میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.