الیکشن فنڈز کی منتقلی ، سپریم کورٹ میں رپورٹس جمع
اسلام آباد :پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن کے لیے سٹیٹ بنک سے فنڈز کی منتقلی سے متعلق رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئ ہیں
الیکشن کمیشن اور وزارت خزانہ نے منگل کو الگ الگ رپورٹس عدالت میں جمع کرائیں رپورٹس میں رقم منتقل ہونے کی وجوہات بیان کی گئی ہیں
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کو آگاہ کردیا گیا ہےکہ انتخابات کے لیے فنڈز نہیں مل سکے۔
سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن سے متعلق کیس میں اسٹیٹ بینک کو پیر تک 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو جاری کرنے کا حکم دیا تھا تاہم گزشتہ روز قومی اسمبلی نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن کو فنڈز کا اجرا مسترد کردیا جس کے بعد عدالت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔