اسحاق ڈار کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فون

0

دبئی: نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ایران سے متعلق قرارداد کے خلاف ووٹ دینے اور پاکستان کے اصولی موقف کی بھرپور حمایت پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی حکومت کے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کے عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.