بلاول کی ڈیووس میں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقات،

0

ڈیووس: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال، درپیش ملکی اور بین الاقوامی چیلنجز اور قومی معیشت میں بہتری کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تینوں رہنماؤں نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے جاری اصلاحاتی عمل، سرمایہ کاری کے فروغ اور عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کو درپیش معاشی مشکلات کے حل کے لیے اندرونی اصلاحات کے ساتھ ساتھ عالمی تعاون اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا جائے۔

رہنماؤں نے عالمی برادری کے ساتھ روابط بڑھانے اور پاکستان کے مثبت تشخص کے فروغ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.