گھمبیر سیاسی صورتحال ، اتحادی جماعتوں کا سربراہ اجلاس آج ہو گا
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے اہم مشاورت کریں گے اجلاس میں وفاقی کابینہ اور قومی اسمبلی کے فیصلوں سے متعلق بھی بات چیت ہو گی
پنجاب میں الیکشن کے لیے فنڈز کے اجراء اور دیگر معاملات پر بھی غور کیا جائے گا موجودہ سیاسی صورتحال اور مذاکرات کے لیے ہونے والی کوششوں کے تناظر میں یہ اجلاس بہت اہمیت کا حامل ہے
اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس سہہ پہر ساڑھے تین بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔