نیوزی لینڈ تیسرا ٹی 20 جیت گیا
لاہور : نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی 20 میں پاکستان کو 4 رنز سے ہرا دیا
یوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کے 164 رنز
بنائے
پاکستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا آدھی ٹیم 55 رنز پر پویلین لوٹ چکی تھی۔
بابر اعظم نے ایک، محمد رضوان نے 6، صائم ایوب نے 10، فخر زمان نے 17 اور عماد وسیم نے 3 رنز بنائے
شاہین آفریدی 6 اور شاداب خان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 8 ویں وکٹ کی شراکت میں افتخار اور فہیم اشرف نے بھر پور مزاحمت کی افتخار نے 24 گیندوں پر 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے فہیم اشرف نے 27 رنز کی اننگز کھیلی
پاکستان کو آخری اوور میں جیت کے لئے 15 رنز درکار تھےآخری گیند پر حارث رؤف بھی چلتے بنے
پاکستان کی ٹیم 159 ہی بنا سکی اور اسے 4 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا
نیوزی لینڈ کے جمی نیشم نے تین، ایڈم ملن اور رچن روینڈرا نے دو دو جبکہ میٹ ہینری اور اش سودھی نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا
پاکستان کو سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل ہے ۔