عالمی اقتصادی فورم: شہباز شریف آج ڈیووس میں مصروف ترین دن گزاریں گے

0

ڈیووس: وزیراعظم محمد شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم (WEF) کے 56ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر آج ڈیووس میں انتہائی مصروف دن گزاریں گے۔

وزیراعظم مختلف اعلیٰ سطحی تقریبات میں شرکت کریں گے، جن میں ایک اہم ناشتے کی تقریب شامل ہے جہاں وہ شرکاء سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم عالمی رہنماؤں کے ساتھ غیر رسمی ملاقات میں بھی شریک ہوں گے، جس کا موضوع رواں برس "تقسیم شدہ عالمی منظرنامے میں مکالمے کی ناگزیر اہمیت” ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کی عالمی مالیاتی اداروں کی مینجنگ ڈائریکٹر سمیت متعدد عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں باہمی تعاون، عالمی معاشی صورتحال اور علاقائی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.