انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر پرتپاک استقبال
اسلام آباد: انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا اور دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔
سرکاری استقبالیہ تقریب کے دوران مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے صدر انڈونیشیا کو گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کا انہوں نے باقاعدہ معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔
بعد ازاں صدر پرابووو سوبیانتو نے اپنے وفد کے ارکان کا وزیراعظم شہباز شریف سے تعارف کرایا جبکہ وزیراعظم نے بھی اپنی کابینہ کے ارکان سے معزز مہمان کو متعارف کرایا۔
صدر انڈونیشیا نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں یادگار کے طور پر پودا بھی لگایا۔