چکوال پولیس کے شہید اے ایس آئی کے اہل خانہ کی ڈی پی او آفس میں حوصلہ افزائی
چکوال : آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود نے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اختر شہید کی برسی کے موقع پر ان کے اہل خانہ کو ڈی پی او دفتر میں مدعو کیا
ڈی پی او چکوال نے شہید محمد اختر کے اہل خانہ سے انکو درپیش مسائل بارے پوچھا اور ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کروائی
ڈی پی او چکوال نے شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ چکوال پولیس کے شہداء محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں اور انکے اہلخانہ بلاشبہ خراج تحسین کے مستحق ہیں اور شہدا کی فیملیز کے لیے ڈی پی او دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں
ڈی پی او نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر چکوال پولیس کے شہداء کی فیملیز کی ویلفیئر بارے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں۔