وفاقی کابینہ نے آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹس میں ترامیم کی منظوری دے دی

0

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ایئر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔

ترمیمات کا مقصد افواجِ پاکستان سے متعلق قوانین کو 27ویں آئینی ترمیم سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

آئین کے آرٹیکل 243 میں کی گئی ترامیم کی روشنی میں نئی قانون سازی کی گئی ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ موجودہ چیئرمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد ختم ہو جائے گا۔

مزید برآں، ترمیم شدہ قوانین میں فیلڈ مارشل، مارشل آف دی ایئر فورس اور ایڈمرل آف دی فلیٹ جیسے عہدے بھی شامل کیے گئے ہیں۔

یہ ترامیم جدید جنگی تقاضوں اور عالمی دفاعی ڈھانچوں کے مطابق ترتیب دی گئی ہیں۔

کابینہ نے فیڈرل کانسٹی ٹیوشنل کورٹ (پروسیجر اینڈ پریکٹس) ایکٹ 2025 کے مسودے کی بھی منظوری دی، جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 7 نومبر 2025 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.