جے یو آئی نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا

0

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر سینیٹر احمد خان خلجی کو پارٹی سے نکال دیا ۔
جے یوآئی ف کے سیکرٹری اطلاعات محمد اسلم غوری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ احمد خان فوری طور پر سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوجائیں، ورنہ نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے۔

واضع رہے کہ احمد خان خلجی اور پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا،سیف اللہ ابڑو نے اجلاس کے دوران ہی سینیٹ سے استعفے کا اعلان کر دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.