پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان دل و جان سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں،شہباز شریف

0

باکو:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان دل و جان سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور تینوں ممالک کے درمیان دوستی اور اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاراباخ کی آزادی تاریخی کامیابی ہے جو غزہ اور مقبوضہ کشمیر سمیت مظلوم اقوام کے لیے حوصلے اور جدوجہد کی علامت ہے۔

باکو میں یومِ فتح کی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہر فورم پر آذربائیجان کے منصفانہ موقف کا ساتھ دیا اور بھارتی جارحیت کے دوران ترکیہ اور آذربائیجان نے پاکستان کی حمایت کا عملی مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، تاہم اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

تقریب میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان  اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

پریڈ میں پاکستانی فوجی دستے اور جے ایف-17 تھنڈر طیاروں نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر صدر علیوف اور صدر اردوان نے پاکستان کی دوستی، حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.