وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر مبارکباد

0

ریاض: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ترک صدر رجب طیب ایردوان، حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ مل کر اس تاریخی دن کی خوشی مناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان کی جرات مندانہ اور وژنری قیادت میں ترکیہ نے گزشتہ دہائیوں میں شاندار ترقی، استحکام اور معاشی بحالی کا سفر طے کیا ہے، جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات ایمان، تاریخ، ثقافت اور بھائی چارے کے گہرے رشتوں سے منسلک ہیں، جو جغرافیائی حدود اور وقت کی قید سے ماورا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان کی بصیرت افروز قیادت میں پاک-ترک تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، جہاں دونوں ممالک مشترکہ مفادات کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.