صدر،وزیر اعظم کا زرداری کا آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار
اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔
تعزیتی پیغامات میں صدر اور وزیراعظم نے آغا سراج درانی کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیاہے
صدر نے کہا آغا سراج درانی نے جمہوری اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا،صدر نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آغا سراج درانی کی سیاسی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،
صدر،وزیر اعظم نے دعا کی کہ الّلہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔