وزیراعظم مصر کے دورے کے بعد وطن واپس روانہ

0

شرم الشیخ:وزیراعظم محمد شہباز شریف مصر کے دورے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے ۔

وزیرِ اعظم نے شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ امن سربراہ اجلاس میں شرکت کی. مصر کے وزیرِ ثقافت احمد فواد ھنو نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا۔

قبل ازیں وطن واپسی سے پہلے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی کے لیے ہوائی جہاز پر سوار ہو رہے ہیں اور ممکنہ طور پر اس بڑی پیش رفت کی نوعیت کے بارے میں اپنے کچھ تاثرات بتانا چاہتے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہوا اور پاکستان کا کیوں اس سے بہت گہرا تعلق رہا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ میں نسل کشی کی مہم کو فوری طور پر روکنا تھا۔ دیگر برادر ممالک کے ساتھ مل کر اس ترجیح کو تسلسل کے ساتھ بیان کیا گیا اور تقویت دی گئی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے لیے ہمارا شکریہ اس بات کی بنا پر ہے کہ وہ اسے روکیں گے، اور اس وعدے کو پورا کریں گے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہم امن کے لیے صدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، فلسطینی عوام کی آزادی، وقار اور خوشحالی پاکستان کے لیے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ انشاء اللہ، 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، ایک مضبوط اور قابل عمل فلسطینی ریاست کا قیام پاکستان کی مشرق وسطیٰ کی پالیسی کی بنیاد ہے اور رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.