صدرٹرمپ نے سید عاصم منیر کو اپنا پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دے دیا
شرم الشیخ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو اپنا پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دے دیا۔
غزہ امن معاہدے پر دستخطوں کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان یہاں پر موجود ہیں تاہم میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل یہاں موجود نہیں، اس کے بعد صدر ٹرمپ پیچھے مڑ کر وزیراعظم شہباز شریف سے مخاطب ہوئے اور انہیں کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تک ان کا سلام پہنچا دیں۔