پنجاب کے 2 نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا

0

لاہور: پنجاب کے 2 نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا۔

گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب کابینہ میں نئے شامل ہونے والے رانا محمد اقبال خاں اور منشا اللہ بٹ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برادری کی تقریب میں سپیکرملک محمد احمد خاں ،ڈپٹی سپیکرظہیر اقبال چنڑ ،تمام صوبائی کابینہ،چیف سیکرٹری پنجاب نے شرکت کی ۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے حلف کا تقرر نامہ پڑھ کر سنایا۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی حلف برادری تقریب میں سیاسی اور سماجی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.