سہیل آفریدی وزیراعلی کے پی کی دوڑ سے باہر
پشاور:سہیل آفریدی وزیراعلی کے دوڑ سے باہر،بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلی کے عہدے کیلۓ تین نام مانگ لئے۔
خیبر پختونخوا کے وزیراعلی کے عہدے میں ڈراماٸی تبدیلی ہو گئ،سہیل آفریدی کے نام پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا تھا جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کی قیادت کو ان کے نام پرنظر ثانی کرنا پڑ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عاقب اللہ خان،شکیل خان اور مشتاق غنی کے نام بھی زیر غور آ گئے۔
عاقب اللہ خان کے نام پر اتفاق ہو سکتاہے وہ وزیر اعلی کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں لیکن حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔