علی امین گنڈاپور وزارت اعلیٰ سےفارغ،سہیل آفریدی ان کی جگہ لیں گے

0

پشاور:علی امین گنڈاپور فارغ،سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لئے نامزد ہو گئے۔
پی ٹی ائی کی قیادت نے باضابطہ طور پر علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلی سے ہٹائے جانے کا اعلان کر دیا ہےجس کے بعد علی امین گنڈاپور نے صوبے کی وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ
بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی پالیسی کےلیے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل رہے گی۔

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا کی وزارتِ اعلیٰ سے ہٹانے کی تصدیق کی۔

رکن صوبائی اسمبلی سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے، وہ پی کے 70 سے پہلی مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی بنے۔

سہیل آفریدی کافی عرصے تک انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے پی کے صدر رہے، وہ موجودہ حکومت میں وزیرِ اعلیٰ کے معاون خصوصی کمیونیکیشن اینڈ ورکس رہے۔

صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے بعد سہیل آفریدی کو وزیر برائے ہائر ایجوکیشن بنایا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.