وزیراعظم ملائشیا کے سرکاری دورہ پر کوالالمپور روانہ

0

لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف ملائشیا کے سرکاری دورہ پر کوالالمپور روانہ ہوگئے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں.

وزیراعظم5سے 7 اکتوبر تک ملائشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ملائشیا کا دورہ کر رہے ہیں۔
وزیراعظم دورے کے دوران ملائشیاکے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہو گی.دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

دونوں رہنما تجارت، آئی ٹی اور ٹیلی کام، حلال انڈسٹری، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی، انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل معیشت میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر بھی غور کریں گے۔

عوام سے عوام کے روابط بڑھانے کے لئے نئے تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر گفتگو ہوگی

Leave A Reply

Your email address will not be published.