وزیراعظم کی ’’صمود غزہ فلوٹیلا‘‘ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

0

لندن :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ‏ ’’صمود غزہ فلوٹیلا‘‘ پر اسرائیلی افواج کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” پر اپنے بیان میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بربریت کو فوری طور پر روکنا اور فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنانا ہی وقت کا سب سے بڑا تقاضاہے۔

اس فلوٹیلا میں 44 ممالک کے 450 سے زائد امدادی کارکن سوار تھے، جنہیں اسرائیلی افواج نے غیرقانونی طور پر حراست میں لے لیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان بے لوث کارکنان کا واحد ’’جرم‘‘ بے کس اور مظلوم فلسطینی عوام کے لیے امداد لےکر جانا ہے۔ ا

نہوں نے کہا کہ پاکستان ان تمام کارکنان کی فوری اور غیر مشروط رہائی اور فلسطینیوں تک امداد کی بلا تعطل ترسیل کا مطالبہ کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.