شہباز شریف کی چینی وزیراعظم سے غیر رسمی ملاقات، خوشگوار جملوں کا تبادلہ

0

نیویارک:چین کے وزیر اعظم لی چیانگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی تقریر کو سراہا اور ان کے لئے تعریفی کلمات ادا کئے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف جب باہر آئے تو چین کے وزیر اعظم لی چیانگ سے ان کی غیر رسمی ملاقات ہوئی،دونوں رہنماؤں نے انتہائی گرم جوشی کے ساتھ مصافحہ کیا اور ان کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔

چین کے وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کے مدلل خطاب کو سراہا جس میں علاقائی اور بین الاقوامی امور کا تفصیلی احاطہ کیا گیا تھا،چینی وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف کے لیے تعریفی کلمات ادا کئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تعریفی کلمات ادا کرنے پر چین کے وزیراعظم لی چیانگ کا دلی شکریہ ادا کیا اور چینی عوام اور چینی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.