نہیں چاہتا تھا کہ ندا یاسر مارننگ شو کرے، یاسر نواز
لاہور:اداکار یاسر نواز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی بیوی اداکارہ ندایاسر کے مارننگ شو کرنے کے خلاف تھے ۔
انہوں نے نجی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ندا مارننگ شو کرے کیونکہ اس شو کی وجہ سے گھر یلو معامالات بہت پیچیدہ ہوگئے تھے اور وہ گھر اور بچوں کو ٹائم نہیں دے پارہی تھیں۔
انہوں نے کہاکہ مارننگ شو کے حوالے سے سوشل میڈیا پہ ہونے والی ٹرولنگ سے ندا بہت دل برداشتہ ہوئیں تو انہوں نے اپنی بیوی کا ساتھ دیا۔