احسن اقبال سی پیک کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے 14ویں اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے14ویں اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ ہو گئے۔

بیجنگ روانگی سے قبل ایک بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی تعاون کے مستقبل کی تشکیل میں اس ملاقات کی تزویراتی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ 14 واں جے سی سی اجلاس سی پیک فیز ٹو کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، جس میں صنعتی تعاون، تکنیکی جدت طرازی اور پائیدار ترقی پر توجہ دی جائے گی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پاکستان اب اقتصادی ترقی اور قومی خوشحالی کے نئے سفر پر گامزن ہے اور حالیہ مہینوں میں معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.