وزیرِاعظم لی چھیانگ سے امریکی کانگرس کے وفد کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

0

بیجنگ: چین کے وزیرِاعظم لی چھیانگ سے ایڈم اسمتھ کی قیادت میں امریکی کانگرس کے وفد نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم لی نے کہا کہ چین اور امریکہ دونوں دنیا کے اہم اور بااثر ممالک ہیں۔ چین اور امریکہ کے درمیان مستحکم، صحت مند اور پائیدار تعلقات کا قیام نہ صرف دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے بلکہ عالمی برادری کی توقعات کے بھی عین مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک دونوں سربراہانِ مملکت کے درمیان متعدد فون پر بات چیت ہو چکی ہے اور انہوں نے دوطرفہ مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے، جو آئندہ مرحلے میں تعلقات کے فروغ کے لیے اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

چینی وزیرِاعظم نے کہا کہ چین باہمی احترام، پُرامن بقائے باہمی اور شراکتِ دارانہ تعاون کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔ امید ہے کہ امریکہ بھی چین کے ساتھ اسی سمت میں آگے بڑھے گا تاکہ دوطرفہ تعلقات کو درست راستے پر آگے بڑھایا جا سکے، جس کا فائدہ نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کو ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.