بھارت کا غرور خاک میں مل گیا،پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ دیا جانا چاہئے،ملک طارق اعوان
جوہر آباد :میونسپل کمیٹی جوہر آباد کے سابق کونسلر ملک طارق اعوان نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے جس نے بھارت نے ناکوں چنے چبوائے ہیں، اس عظیم فتح پر پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ دیا جانا چاہئے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ بزدل دشمن کے خلاف پاکستان کی کامیابی عالم اسلام کی کامیابی ہے، پاک فضائیہ نے جذبہ ایمانی کے ساتھ بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا اور بھارتی جارحیت کے باوجود پاکستان نے ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اﷲتعالیٰ کی ذات نے ہمیں کامیابی اور عزت دی ہے، ہم اس پر شکر بجا لاتے ہیں، مسلح افواج پاکستان کے سر کا تاج اور شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ بھارت کو تاریخی شکست سے دوچار کیا ہے، اس عظیم کامیابی پاکستان پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وہ فیلڈ مارشل کے عہدے کے مستحق ہیں، انہوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور بھارتی جارحیت کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے،
جنرل سید عاصم منیر کا فیلڈ مارشل کا عہدہ دیا جانا چاہئے، افواج پاکستان نے فضائی، بری، بحری اور ٹیکنالوجی کے میدان میں بزدل دشمن کو دندان شکن جواب دے کر ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔